یوایس اوپن: جولین راجر اور ہوریا ٹیکایو نے مینز ڈبلز جیت لیا
نیویارک: ہالینڈ کے نامور ٹینس اسٹار جین جولین راجر اور انکے رومانیہ کے جوڑی دار ہوریا ٹیکایو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ہسپانوی جوڑی کو شکست دی۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میچ میں ہالینڈ کے نامور ٹینس سٹار جین جولین راجر اور انکے رومانیہ کے جوڑی دار ہوریا ٹیکایو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کے فیلسیانو لوپیز اور انکے ہم وطن جوڑی دار مارک لوپیز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کا مینز ڈبلز ایونٹ اپنے نام کرلیا۔