Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی کی لہر کی خبریں بے بنیاد ہیں، الحصینی

 ریاض.... موسمیات کے ماہر عبدالعزیز الحصینی نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ آئندہ دنوں میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید لہر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں یہ بات کہی جا رہی ہے کہ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدید لہر اٹھے گی جو سابق تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ موسمی تغیرات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ماہ محرم کے وسط تک گرمی کا موسم اپنے اختتام کو پہنچ جائیگا۔دوسری طرف موسمیات کے ایک اور ماہر معاذ الاحمدی نے کہا ہے کہ ہفتے کے دن سے مکہ مکرمہ، جدہ ، رابغ ، مدینہ منورہ اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی اور ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر ہو گی جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ 

شیئر: