ہالی وڈ اور بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی پہلی پروڈکشن فلم ”پہونا ،دا لٹل وزیٹرز “ کو شائقین نے خوب پسند کیا ۔اس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ اب فلم ساز بننا چاہتی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورانٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میںپرینکا کی پہلی پروڈکشن فلم دکھائی گئی جسے لوگوں نے خوب سراہا۔اس موقع پر پرینکا چوپڑا نے کہا کہ فلم کی پذیرائی دیکھ کر میں کہہ سکتی ہوں کہ یہی وجہ ہے کہ میں فلم سازی کی طرف آنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلی پروڈکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران ہدایتکار پاکھی اے تیریوالا کے ساتھ کام کر کے بہت مزا آیا جنہوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔