Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدنان سمیع کی نریندر مودی سے ملاقات

معروف گلوکار عدنان سمیع نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق گلوکار عدنان سمیع اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ ہندوستان کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاوس پہنچے اور چالیس منٹ تک ان کے ساتھ رہے۔ان کی مودی سے ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ اپنے سوشل اکاونٹ پر عدنان سمیع نے نریندر مودی سے ملاقات پر ان کے ساتھ گزارے ہوئے وقت پر شکریہ ادا کیا۔پاکستان سے شہرت حاصل کرنےوالے گلوکار عدنان سمیع نے 2016 میں ہندوستانی شہریت اختیار کی تھی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: