Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شردھا کپور بیڈمنٹن اسٹار بنیں گی

 اداکارہ کاگانا ”بنٹی‘ ‘9 ستمبر کو جاری ہوا، لاکھوں افراد دیکھ چکے
  بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی آنے والی فلم ”حسینہ پارکر“ کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہیں جو رواں ماہ 22 ستمبر کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی تاہم دوسری جانب شردھا کپور بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے بھی نظر آ رہی ہیں۔شردھا کپور کی فلم’ ’حسینہ پارکر“ کا گانا ”بنٹی“ 9 ستمبر کو جاری کیا گیا، جسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔حسینہ پارکر میں شردھا کپور انڈر ورلڈ ڈان داو¿د ابراہیم کی بہن کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی تاہم وہ اپنی آنے والی ایک اور فلم’ ’سائنا“ میں بیڈمنٹن اسٹار کے روپ میں نظر آئیں گی۔ شردھا کپور اگلی فلم میں ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار ”سائنا نہوال“ کا کردار ادا کریں گی۔فلم کی کہانی سائنا نہوال کی جدوجہد، زندگی، مشکلات اور کامیابیوں کے ارد گرد گھومتی نظر آئے گی۔فلم کو بشن کمار پروڈیوس کریں گے جبکہ اس کی ہدایات امول گپتے دیں گے جو اس سے قبل کئی کامیاب فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔
شردھا کپور نے بیڈمنٹن پریکٹس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کیں جن میں وہ سائنا نہوال کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتی نظر آ رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ”سائنا“ کی شوٹنگ رواں برس کے آخر میں شروع کی جائےگی جبکہ فلم کی ٹیم نے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔خیال رہے کہ رواں ماہ 22 ستمبر کو ریلیز ہونے والی شردھا کپور کی فلم ”حسینہ پارکر“کی نمائش اس سے قبل 4 بار مو¿خر کی جاچکی ہے۔فلم کی ٹیم کے مطابق بڑی فلموں کے ریلیز کے باعث’ ’حسینہ پارکر“ کی نمائش 4 بار مو¿خر کی گئی۔ 
 
 
 
 
 

شیئر: