شام میں روسی فضائی حملے ،34 شہری ہلاک
دمشق ...شام میں روسی فضائیہ کے حملوں میں 34 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ برطانوی مبصر تنظیم نے دعویٰ کیا کہ مرنے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ فضائی کارروائی میں 40 سے زیادہ کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا جو البولیل شہر سے شہریوں کو لے کر ساحل کی طرف آرہی تھیں۔ سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شامی فوج نے روسی فضائیہ کی مدد سے دیرالزور میں موجود دداعش کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔