Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ میں حادثہ،3ہلاک، 3زخمی

بیشہ....خمیس مشیط بیشہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں 3افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ عسیر ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان محمد الشہری نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہلال احمر کے کارندے حادثے کی اطلاع پر جائے وقوعہ ریکارڈ وقت پر پہنچ گئے تھے۔ پتہ چلا کہ حادثے سے 4افراد زخمی اور 2جاں بحق ہوگئے ہیں۔ چاروں زخمیو ںکو ایمبولینسو ںکے ذریعے المضة اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ اس طرح ہلاک شدگان کی تعداد 2سے بڑھ کر 3ہوگئی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ حادثہ غلط طریقے سے اوور ٹیک کرنے، راستہ تنگ ہونے اور ایک ہی لائن ہونے کی وجہ سے ہوا۔
 

شیئر: