Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون 8 اور 8 ایس لانچ کر دیا گیا

ایپل نے آئی فون 8 اور 8 ایس لانچ کر دیا ہے۔ یہ دونوں فون آئی فون 7 اور 7 ایس کا اپ ڈیٹ ورژن ہیں تاہم ان میں پہلے کی نسبت زیادہ تیز پراسیسر ، ٹرو ٹون ڈسپلے اور بہتر کیمرہ دیا گیا ہے۔آئی فون کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ فون کی بیک گلاس کی رکھی گئی ہے تاکہ وائرلیس چارجنگ ممکن ہو سکے۔ الومینیم شیل یا پرانے ماڈلز کی باڈی کے ساتھ وائرلیس چارجنگ نہیں ہو سکتی ۔ اب فون کو کسی بھی وائرلیس چارجنگ پوڈ پر رکھ کر چارج کیا جا سکے گا۔ نئے فون میں اے 10 فیوژن فاؤنڈ کی جگہ اے 11 بائیونک پراسیسر دیا گیا ہے۔ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں پورٹریٹ موڈ میں تصاویر لینے کے لئے پورٹریٹ لائٹننگ فیچر شامل کیا گیا ہے۔ فون 60 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے فور کے ویڈیو بھی بنا سکتا ہے۔ اس کا ویڈیو میکنگ فیچر ان تک کے تمام اسمارٹ فونز سے بہترقرار دیا جا رہا ہے۔64 جی بی میموری کے ساتھ آئی فون 8 کی ابتدائی قیمت 699 ڈالر اور 8 پلس کی ابتدائی قیمت 799 ڈالر ہے۔ دونوں فون کے لئے 256جی بی میموری کا ورژن بھی موجود ہے جسکی قیمت کا اعلان تاحال نہیں ہوا۔ دونوں اسمارٹ فونز کے پری آرڈرز 15 ستمبر سے شروع ہوں گے۔
 

شیئر: