Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنی اور ارباز،'تیرا انتظار' میں ایک ساتھ پہلی بار

بالی وڈ فلموں کے مشہور اداکار ارباز خان اور اداکارہ سنی لیون پہلی بار سینما اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ دونوں اداکار ایک نئی بالی وڈ فلم ' تیرا انتظار' میں فلمی جوڑی کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔ حال ہی میں فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے جس میں ارباز خان اور سنی کی تصاویر نمایاں ہےں۔اس سے قبل فلم کا موشن پوسٹر جاری کیا گیاتھا۔یہ فلم لو اسٹوری پر مبنی ہے ۔بالی وڈ ہدایتکار راجیو ویلیا کی نئی فلم ' تیرا انتظار' 24 نومبر کو سینما گھر وںکی زینت بنے گی۔
 
 
 
 

شیئر: