ریاض ... عرب فیڈریشن برائے انسانی حقوق نے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈ فٹبال کپ 2022ءکے میزبان کا ازسر نو فیصلہ کیا جائے۔ ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزازحاصل کرنے کیلئے قطر نے رشوت اور بدعنوانی سے کام لیا تھا۔ قطری سازش کے خلاف شواہد منظر عام پر آجانے کے بعد نئے میزبان ملک کا فیصلہ ضروری ہوگیا ہے۔ عرب فیڈریشن برائے انسانی حقوق اے ایف ایچ آر نے 2 رپورٹیں جاری کی ہیں۔ ان میں سے ایک کا تعلق یمن میں من گھڑت خفیہ جیلوں سے متعلق قطر کے دعوﺅں کی غلط بیانیوں سے ہے۔ رپورٹ میں قطر کے دعوﺅں کی قلعی کھولی گئی ہے۔ اسی طرح بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے حوالے سے قطر کی خلاف ورزیاں ثابت کی گئی ہیں۔ دوسری رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ قطر نے فٹبال ورلڈ کپ 2022ءکی میزبانی حاصل کرنے کیلئے سنگین خلاف ورزیاں کی تھیں لہذا اس سے میزبانی کا حق سلب کرلیا جائے اور نئے میزبان کا فیصلہ ازسر نو کیا جائے۔