البامہ .... موسمی تحقیقاتی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بالخصوص امریکہ کے کئی علاقے اب بھی قدرتی آفات کی زد میں ہیں۔ زور دار سمندری طوفانوں ، تیز بارشوں ، زلزلوں وغیرہ کے بعد اب خطرہ اس بات کا ہے کہ شمسی طوفان اٹھے گا اور جلد اٹھے گا۔ سائنسدانوں کے اندازے کے مطا بق ناردرن کیلیفورنیا اور البامہ میں آثار نظر آنے لگے ہیں اور اگر اندازے درست ہوئے تو ریڈیو مواصلات میں رخنہ پڑ سکتا ہے۔ پیغامات کی رسانی میں مشکلات پیش آسکتی ہیں اوربلیک آﺅٹ ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ واضح ہو کہ شمسی طوفان کی ہلکی پھلکی جھلکیاں ان علاقو ںمیں 2005ءسے ریکارڈ کی جاتی رہی ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ اسپیس ویدر پریڈیکشن سینٹر کی جانب سے جاری ہوئی ہے اور ناسا نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے تاہم اسکا کہناہے کہ شمسی طوفان کی شدت کے بارے میں سردست کچھ کہنا مشکل ہوگا۔