Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیوب کا پلے بیک اسپیڈ فیچر اب اسمارٹ فون پر

 یوٹیوب نے اسمارٹ فون پر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے پلے بیک اسپیڈ کے فیچر کا آغاز کر دیا ہے ۔ یہ فیچر پہلے صرف ڈیسک ٹاپ کے صارفین کے لئے تھا لیکن اب اسے اسمارٹ فونز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ یوٹیوب کا نئے فیچر کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس فیچر کو متعارف کراتے وقت اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ وڈیو کی کوالٹی رفتار میں تبدیلی سے متاثر نہ ہو۔اسمارٹ فون کا ہارڈوئیر ڈیسک ٹاپ کی نسبت محدود ہونے کے باعث موبائل میں یہ فیچر استعمال کرنا مشکل تھا مگر اب اس مسئلے پر قابو پا لیا گیا ہے اور اسمارٹ فون میں صارفین وڈیو کی کوالٹی کے مطابق پلے بیک اسپیڈ کو ایڈجسٹ کر سکیں گے۔فیچر استعمال کرنے کے لئے ایپ پیج کے مینیو میں جاکر پلے بیک اسپیڈ آپشن کو اوپن کرکے وڈیوز کی اسپیڈ اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کی جا سکے گی۔
 

شیئر: