90 کی دہائی میں بالی وڈ کے مشہور ہیرو ر اداکاربوبی دیول کی اداکاری کے خوب چرچے تھے مگر وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری ماند پڑگئی ۔ ان دنوںمعروف اداکار سنی دیول اپنے چھوٹے بھائی بوبی کے فلمی کریئر کے حوالے سے کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک موقع پر سنی سے ان کے چھوٹے بھائی کے بارے میں سوال کیا گیا توان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں بوبی فلموں سے دور ہیں ،انہیں کوئی فلم نہیں مل رہی ۔وہ 10 سال سے بےروزگار ہیں ۔کسی پروڈیوسر نے انہیںفلموں میں کام نہیں دیا۔ اپنے فلمی کریئر کے بارے میںبوبی سخت ڈپریشن کا شکار ہیں۔ وہ اپنی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کررہے ہیں۔ حال ہی میں سنی اور بوبی کی نئی فلم ' پوسٹر بوائز' ریلیز ہوئی ہے۔