Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کو 2ماہ میں 39ارب ڈالر کا خسارہ

دوحہ ..... کریڈٹ کی درجہ بندی کرنے والی عالمی ایجنسی” موڈیز “نے واضح کیا ہے کہ قطری حکام نے بحران برپا ہونے کے ابتدائی 2ماہ کے دوران اپنی معیشت کو سہارا دینے کیلئے 38.5ارب ڈالر خرچ کئے ہیں۔ یہ مجموعی قومی پیداوار کا 23فیصد ہے۔ موڈیز نے توقع ظاہر کی ہے کہ قطر رواں سال کے دوران عالمی مارکیٹ سے قرضہ لینے پر مجبور نہیں ہوگا۔
 

شیئر: