پرینیتی چوپڑا کے آسٹریلیا میں سیر سپاٹے
جمعرات 14 ستمبر 2017 3:00
بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا آسٹریلیا کی سیاحتی سفیر مقرر ہونےکےبعد ان دنوں آسٹریلیا کے مشہور مقامات کی سیر کو نکل پڑی ہیں ۔ پرینیتی پہلی ہندوستانی خاتون ہیں جنہیں آسٹریلیا کی سیاحت کو فروغ دینے کا سفیر مقرر کیا گیاہے۔پرینیتی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی تازہ تصاویر اپنے فینز کےلئے شیئر کی ہیں ۔وہ آسٹریلیا کے خوبصورت مقامات پر اپنے فینز کیلئے تصاویر بنانا نہیں بھول رہیں۔حال ہی میں پرینیتی نے اپنی نئی فلم’’ گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔