حیدرآباد۔۔۔۔۔۔حیدرآباد ہائیکورٹ نے گروپ ٹوکی ملازمتوں کیلئے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ کی جانیوالی تقرری کی منظوری دیدی۔عدالت نے 1,030عہدوں بشمول میونسپل کمشنروں،اے سی ٹی اوز،سب رجسٹرار ،رورل ڈیولپمنٹ افسروں ، آبکاری ونشہ بندی کے سب انسپکٹرز کی ملازمتوں کے امیدواروںکو منتخب کرنے کیلئے سرٹیفکیٹس کے جانچ کا عمل جاری رکھنے کی اجازت دید ی۔یہ امتحان نومبر 2016میں ہوا تھا۔جوابی پرچوںکی جانچ میں دھاندلیوں کاالزام لگاتے ہوئے بعض امیدوار نے حیدرآباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جوابی پرچوںکی دوبارہ جانچ کروانے کی استدعا کی تھی جس پرعدالت نے اس تقرری کے مکمل عمل پر روک لگادی تھی۔ابتدائی جانچ کے بعد ہائی کورٹ نے خیال ظاہر کیا کہ پرچوںکی جانچ میں کسی بھی قسم کی بے قاعدگی نہیں ہوئی ۔