Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکارہ سیلینا گومزکے گردے کی پیوندکاری

مشہور امریکی پاپ گلوکارہ سیلینا گومز نے حال ہی میں اپنے ایک گردے کی پیوند کاری کرائی ہے ۔ سیلینا کی جانب سے سماجی ربطے کی ویب سائٹ پر ایک تازہ تصویر منظرعام پر آئی ہے۔ وہ اپنی سہیلی کے ہمراہ ایک اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ خبروں کے مطابق اس تصویر کے ذریعے سیلینا نے اپنے فینز کو مطلع کیا ہے کہ وہ ایک بیماری 'لیوپس'میں مبتلا ہوگئی تھیں جو جسمانی عضو پر اثرزنداز ہونےوالی بیماری ہے۔ اس کے سبب انہیں کڈنی ٹرانسپلانٹ کروانا پڑا۔ان کی قریبی سہیلی نے اپنا ایک گردہ سیلینا کو عطیہ کیا ہے۔گلوکارہ سیلینا نے اپنی سہیلی کا شکریہ اداکیاجنہوں نے ان کی زندگی کیلئے اتنی بڑی قربانی دی ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: