ہندوستانی فلموں کی ماضی کی مشہور اداکارہ نینا گپتا کو حال ہی میں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کام مل گیاہے وہ جلد نئی فلم کیلئے اداکاری کا آغاز کرنےوالی ہیں ۔ نینا کو فلم 'ملک 'کے ایک کردار کیلئے کاسٹ کرلیا گیاہے ۔ وہ معروف اداکار رشی کپور کی اہلیہ کے کردار میں دکھائی دیں گی۔ یہ پہلی بار ہے جب نینا رشی کپور کےساتھ کسی فلم میں کام کررہی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نینا گپتا کی بیٹی نے اپنی والدہ کی تصویر کےساتھ ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر جاری کی تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کو بالی وڈ میں کام دینے کی درخواست کی تھی اور لکھا تھا کہ میری والدہ نینا گپتا بالی وڈ انڈسٹری میں مزید کام کرناچاہتی ہیں۔