Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کے بائیکاٹ او رناکہ بندی میں فرق کیا جائے،عرب ممالک

ریاض ....سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر سے متعلق نیا مشترکہ بیان جاری کردیا۔ چاروں عرب ممالک نے واضح کیا کہ قطر کے حوالے سے جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ بائیکاٹ کا ہے ،ناکہ بندی کا نہیں۔ یہ فیصلہ دہشتگردی کی سرپرستی اور فنڈنگ سے قطری حکام کو روکنے کیلئے کیاگیا ہے۔ اقوام متحدہ میں متعین امارات کے سفیر عبید سالم الزعابی نے جنیوا میں چاروں عرب ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان قطری سفیر کے اس بیان کے جواب میں جاری کیا جو انہوں نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے رواں سیشن کے دوران دیا تھا۔ الزعابی نے کہا کہ چاروں عرب ممالک انسانی حقوق اور یکطرفہ جبری تدابیر سے متعلق مباحثے میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاروں عرب ممالک فرضی تدابیر تھوپنے کی مذمت کرتے ہیں اور اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کے منافی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی شمار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ چاروں عرب ملکوں نے قطر کے حوالے سے جو فیصلہ کیا ہے وہ خود مختار ممالک کا ریاستی فیصلہ ہے، ناکہ بندی نہیں ،یہ بائیکاٹ ہے۔ قطری حکام کو غیر ذمہ دارانہ تصرفات سے روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔
 

شیئر: