Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے،کورکمانڈر

  راولپنڈی ..کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے جمعہ کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرنے ایل او سی کے متاثرہ علاقوں میں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ ا س موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہندوستانی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیتی رہے گی۔ انہوں نے جوانوں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے خلاف جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے۔واضح رہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈر ی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔ 

 

شیئر: