اسلام آباد...سپریم کورٹ نے این اے 120 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی۔ پیپلز پارٹی کے امید وار فیصل میر نے درخواست دائر کی ہے۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 ر کنی بنچ پیر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ فیصل میر نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ن لیگی امیدوار کلثوم نواز کاغذات نامزدگی میں جان بوجھ کر اپنے اثاثے چھپانے کوشش کی۔ اقامہ بھی ظاہرہ نہیں کیا۔ آرٹیکل 62، 63 کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں رہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا اپیلٹ ٹربیونل کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر تمام اپیلوں کو مسترد کرچکا ہے، اس کے خلاف دائر اپیل بھی خارج کی جا چکی ہے۔