بن غازی.... لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں پاسپورٹ دفتر کے قریب کار بم دھماکہ میں 4 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ۔ انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر حمدی الدینالی نے بتایا کہ پاسپورٹ کے ہیڈ کواٹرز پر حملہ میں ہماری فورس کے 4 اہلکار اور پاسپورٹ دفتر کے عملہ کے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مشرقی ساحلی شہر میں دہشت گردوں کی خفیہ آماجگاہیں ہیں۔