Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوان شاہی نے جدہ کے لئے 3 ترقیاتی منصوبوں کی منظور ی دے دی

 جدہ.... ایوان شاہی نے جدہ کمشنری کے لئے 3 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ۔ منصوبوں کی تکمیل کے لئے نجی شعبے کا تعاون حاصل کیاجائے گا ۔ سعود ی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترقیاتی منصوبے نقل و حمل سے متعلق ہیں جن میں" کورنیش ٹرام " ، سمندری ٹیکسی اور ابحر پل شامل ہیں ۔ ترقیاتی منصوبوں کی منظور ی کےلئے جامع پروگرام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل نے ایوان شاہی میں پیش کیا تھا ۔ ترقیاتی منصوبے مملکت کے مستقبل کے وژن 2030 کو مدنظر رکھ تک مرتب کئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے مقامی اور غیر ملکیوں کو کافی فائدہ ہو گا ۔ منصوبے پر عمل کرنے کےلئے متعدد ادارے جن میں شہری ترقیاتی ادارہ ، میٹرو جدہ کوبھی شامل کیا گیا ہے تاکہ جامع انداز میں حکمت عملی مرتب کی جاسکے ۔ منصوبے میں شہر میں ذرائع نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنے کو مقدم رکھا گیا ہے جس کے لئے بسوں کا منظم نیٹ ورک اور سمندری نقل و حمل اور سمندری تفریح کےلئے وسائل مہیا کرنا شامل ہے ۔ ساحل سمندر پرمعلق پل کی تعمیر بھی اہم منصوبہ ہے جس سے شہر کی خوبصورتی میں بے پنا ہ اضافہ ہو گاجبکہ ساحل پر آنے والوں کو تفریح کا بہتر موقع بھی میسر آئے گا ۔ واضح رہے ترقیاتی منصوبے میں شامل کورنیش ٹرام جدہ کے شمال میں کورنیش روڈ پر 15کلو میٹر طویل ہو گی جس میں 15اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے ۔ کورنیش ٹرام میں فی گھنٹہ 2300 مسافروں کی گنجائش ہے ۔ دوسرا منصوبہ جسے سمندری ٹیکسی کا نام دیا گیا ہے جو ابحر ساحل کو جدہ کے شمالی حصے سے جوڑے گی جس میں 20 اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے ۔ سمندری ٹیکسی سے اندازے کے مطابق یومیہ اس 29000 افراد مستفیض ہو نگے ۔ تیسرے منصوبے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ابحر معلق پل جو ابحر شمالی کو جنوبی سے ملائے گا جس کی لمبائی 350 میٹر اور چوڑائی 74 میٹر ہو گی ۔ پل پر دو طرفہ 8 ٹریک ہو نگے جس میں 6 ہزار گاڑیاں فی گھنٹہ سفر کر سکیں گی ۔ معلق پل دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا واحد پل ہو گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد جدہ شہرقابل دید ہو جائے گا ۔ بین الاقوامی سطح پر بھی جدہ کا شمار ترقی یافتہ شہروں میں کیا جائے گا ۔

شیئر: