محمد مُرسی کی عمر قید کی سزا برقرار
قاہرہ۔۔۔ مصر کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی قطر کیلئے جاسوسی کیس میں عمر قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا۔ سابق صدر کے وکیل نے بتایا کہ اعلیٰ عدالت نے غیر قانونی گروپ کی سربراہی کے الزام میں محمد مرسی کو جون 2016 میں پہلی مرتبہ سنائے جانے والی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا تاہم خفیہ دستاویزات چرانے کے الزام میں سنائی گئی 15 سال کی سزا کو ختم کردیا گیا ہے۔مصر میں عمر قید کی مدت 25 سال ہوتی ہے اور عدالت کے احکامات کے خلاف درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔