Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں پیڈ ویل چیئرز کی سہولت کہاں کہاں دستیاب ہے؟

ہ مطاف کی چھت پر بھی ویل چیئر کی سہولت فراہم کی گئی ہے (فوٹو: عاجل)
مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر پیڈ ویل چیئرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ معمر اور بیمار زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں مسعی ( سعی کرنے کا مقام) کی زیریں اور پہلی منزل پر گیٹ نمبر 39 کے ساتھ جبکہ مطاف کی پہلی منزل کے علاوہ مطاف کی چھت پر بھی ویل چیئر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے مسجد الحرام کے بیرونی جانب بھی ویل چیئر حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو جرول انڈرپاس کے ساتھ ایمرجنسی ہسپتال کے برابر میں ہے جبکہ باب علی کے پاس لاکرز کے پاس اور اجیاد و مسفلہ و الشبیکہ میں جبل عمر کی جانب سینٹر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام میں ماہ رمضان کے وسط تک 5 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین یونیفائیڈ ٹرانسپورٹ سروس سے مستفیض ہوئے ہیں۔
 ادارہ حرمین کی جانب سے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے الیکٹرانک اورسادہ ویل چیئرز کی بکنگ کےلیے یونیفائیڈ پورٹل کی سہولت فراہم کی ہے۔

https://www.whatsapp.com/channel/0029Va9a4C1HrDZkTw7GeJ01

 

شیئر: