لاہور... لا ہورکے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے کامیابی حاصل کرلی۔ حلقے کے 220 پولنگ ا سٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کلثوم نواز 59 ہزار413ووٹ لے کر پہلے جب کہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 46 ہزار145ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ پولنگ کے آغاز میں ووٹنگ ٹرن آو¿ٹ انتہائی کم رہا لیکن دوپہر کے بعد عوام نے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا ۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔