Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر ہر وقت گفتگو پسند نہیں، کاجول

 
بالی وڈ اداکارہ کاجول کہتی ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا ایک بوجھ لگتا ہے۔ انہیں سوشل میڈیا پر رہنا پسند نہیں ۔ 43 سالہ بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا کہ انہیںسوشل میڈیا پر ہر وقت لوگوں سے گفتگو کرنا پسند نہیں تاہم ایک حد تک سوشل میڈیا کا استعمال درست لگتا ہے مگر روزانہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا کا حصہ بنے رہنااچھا نہیں لگتا۔ کاجول نے کہا کہ جب موبائل اور سوشل میڈیا اتنا عام نہیں تھا، اس دور میں ہم اداکاروں کو اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخوں کا بھی علم نہیں ہوتاتھا مگر اب تو فنکاروں کی فلموں سے لے کر ذاتی باتوں تک سب سوشل میڈیا پر عام ہوگیاہے۔ کاجول کی آخری بار اداکار دھنوش کےساتھ فلم ' وی وی آئی پی ٹو ' ریلیز ہوئی تھی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: