ہونڈائی کی 41ہزار گاڑیوں میں خرابی
ریاض ....سعودی وزارت تجارت وسرمایہ کاری نے 2013ءسے 2017ءتک کے ماڈل کی ہونڈائی کی41ہزارگاڑیاں فنی خرابی کی اصلاح کے لئے طلب کرلیں۔ وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ میں واضح کیا تھاکہ سانتا فی گرانٹ گاڑیوں کے انجن کاڈھکن ڈرائیونگ کے دوران اچانک کھل کر گر سکتا ہے جس سے صورتحال سنگین ہونے کا امکان ہے ۔مذکورہ گاڑیو ں کے مالکان اصلاح و مرمت کیلئے ڈیلر سے رابطہ کریں۔ مرمت مفت ہوگی۔