اہل قطر نے اجلاس کی حمایت کردی، آل ثانی
لندن ....قطر کے ممتاز رہنما شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے واضح کیا ہے کہ خاموشی نے وطن عزیز کو مشکل میں ڈال دیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے خاندان اور قطر کے دانشوروں اور سوجھ بوجھ رکھنے والی شخصیات سے رابطہ کرکے قطر کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔سب نے قطر کو بچانے کیلئے ہنگامی اجلاس کی اپیل پر لبیک کہا۔ شیخ عبداللہ نے العربیہ چینل سے گفتگو میں کہا کہ شیخ مبارک بن خلیفہ بن سعود بن ثانی نے میرے بیان کا پرجوش خیر مقدم کیا۔