بین الاقوامی سافٹ ویئر کمپنی’’ انفوسس ‘‘کے نائب صدر مستعفی
بنگلورو۔۔۔۔۔۔ وِشال سکّہ کے استعفیٰ دینے کے ایک ماہ بعد ملک کی دوسری سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی انفوسس کے سینئر نائب صدر سنجے راج گوپالن نے بھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ سکّہ نے جب 18 اگست کو انفوسس منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا تو کمپنی میں راج گوپالن کے ذریعہ بھی جلد استعفیٰ دینے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں جو آج درست ثابت ہوئیں۔ راج گوپال نے اپنے لنکڈ اِن اکاؤنٹ پر استعفے کی وضاحت کی اور پروفائل پر خود کو ’فری مین‘ (آزاد آدمی) قرار دیا۔واضح رہے کہ انفوسس میں اپنے نئے منصوبوں کو نافذ کرانے کے مقصد سے وِشال سکہ پچھلی کمپنی ایس اے پی کےکئی معاونین کو ساتھ لے کر آئے تھے اور راج گوپال بھی ان میں سے ایک تھے۔۔ راج گوپال نے انفوسس سے الگ ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پرتحریرکیا کہ انہیں اگست 2014 سے ستمبر 2017 یعنی 3 سال2مہینے کی مدت کے لیے انفوسس میں بحال کیا گیا تھا۔ راج گوپالن انفوسس کے ڈیزائن ہیڈ بھی تھے۔