Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا کے خلاف اظہر علی کی شرکت مشکوک

لاہور:سابق کپتان اور پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کامیاب بیٹسمین اظہر علی گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کے گھٹنے کی پرانی تکلیف دوبارہ ابھر آئی ہے، جس کے سبب وہ خاصی مشکل سے دو چار ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اظہر علی مکمل فٹ نہیں۔سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ شروع ہونے میں ابھی 10دن باقی ہیں اور امید ہے کہ وہ فٹ ہو جائیں گے لیکن فی الحال پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے ۔ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کی تجویز ہے کہ اظہر علی سمیت اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 17کردی جا ئے۔ سیریز کے لئے تربیتی کیمپ آ ج سے شروع ہو گا۔

شیئر: