Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا دنیا میں تماشا نہ بنائیں،چوہدری نثار

اسلام آباد...سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا کہ وزیر اعظم گھر کی صفائی‘ ضرور کریں انہیں کس نے روکا ہے لیکن اس بیانیے سے پاکستان کا دنیا میں تماشا نہ بنائیں۔اسلام آبادمیں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میرا یہ واضح موقف ہے کہ ہمارے اندر جو بھی کوتاہیاں یا کمزوریاں ہیں ان کاعلاج ہونا چاہیے لیکن جب حکومتی ذمہ دار اس مسئلے کو اپنے بیانات کا حصہ بناتے ہیں تو اس سے دشمن کے بیا نیے کو تقویت ملتی ہے۔ اگر کسی کو میری بات پر شک ہے تو وہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان کے بعد ہندوستانی میڈیا کے تبصروں کا جائزہ اور مطالعہ کر لے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دن کے اجالے میں درجنوں دہشت گردی کے کیمپ امریکی کیمروں تلے پنپ رہے ہیں۔ پاکستان میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے لیکن کیا افغانستان یا امر یکہ نے بھی افغانستان کے اندر گھر کی صفائی کی ضرورت کا اعتراف کیا ہے۔ سیدھی بات ہے کہ گھر کی صفائی پر کسی کو اعتراض نہیںلیکن آپ حکومت میں ہیں ، بیانات کی بجائے عملی کام پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں جتنی گھر کی صفائی ہوئی۔ اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی مگر اس کے باوجود بہت سا کام کرنے کی گنجائش موجود ہے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ خواجہ آصف کا گھر کی صفائی سے متعلق درست ہے میں بھی اس کی حمایت کرتا ہوں کہ پہلے اپنے گھر کی صفائی کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر: