نیو یارک...وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی ہرکوشش کی حمایت کرے گا ۔ عالمی برادری بھی روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرنے کے لئے میانمارپر دباو ڈالے۔روہنگیا مسلمانوں کی آبادی کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ اوآئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کومیانمارمیں روہنگیامسلمانوں کی حالت پرتشویش ہے ۔اوآئی سی کومسلم امہ کی مشترکہ آواز بننا چاہیے۔ روہنگیا مسلمانوں کومیانمارکے دیگرشہریوں کی طرح مساوی حقوق د ئیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کے لئے مناسب حالات پیدا کئے جائیں۔عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں پرتشدد بند کرایا جائے۔ میانمارحکومت مسئلے کے فوری حل کے لئے اقدامات کرے ۔اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو جائزے کی اجازت دے۔