Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کا نیا فون سیٹ پکسل نائن اے لانچ کے لیے تیار، قیمت کیا ہوگی؟

افواہوں کے مطابق یہ فون پکسل ایٹ اے کی قیمت پر ملے گا۔ (فوٹو: گوگل)
گوگل کا نیا فون پکسل نائن اے اگلے مہینے لانچ کیا جائے گا۔
گیجٹس 360 کے مطابق گوگل کی جانب سے ابھی تک پکسل نائن اے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم افواہوں کے مطابق یہ فون پکسل ایٹ اے کی قیمت پر ملے گا۔
اس فون میں ٹینسر جی فور پروسیسر اور 48 میگا پکسل کا بیک کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔
یہ فون 128 یا 256 جی بی میموری کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اینڈرائڈ ہیڈلائنز کے مطابق گوگل پکسل نائن اے کے 128 جی بی ویریئرنٹ کی قیمت 499 ڈالر ہو سکتی ہے جبکہ 256 جی بی والے ویریئرنٹ کی قیمت 599 ڈالر ہوگی۔
اسی قیمت پر گوگل پکسل ایٹ اے بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
بیجلیئم، فرانس، جرمنی، اٹلی اور سپین میں یہ فون 128 جی بی میموری کے ساتھ 549 یورو کا ملے گا جبکہ 256 جی بی ویریئرنٹ والا فون 649 یورو کا فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
افواہوں کے مطابق گوگل نائن اے 19 مارچ کو لانچ کے لیے پیش کیا جائے گا اور پری آرڈرز بھی اسی دن سے لیے جائیں گے۔
گوگل نائن اے 29 مارچ سے فروخت کے لیے  مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
اس فون میں 6.28 انچ کا گوریلا گلاس تھری کی پروٹیکشن لگائی جائے گی جبکہ ریم 8 جی بی ہوگی۔
اس فون کا کیمرہ 48 میگاپکسل اور الٹرا وائڈ کیمرہ 13 میگاپکسل کا ہوگا۔
یہ فون اینڈرائڈ 15 کو سپورٹ کرے گا جس پر سات برسوں تک او ایس اپڈیٹس آتی رہیں گی۔
اس فون میں 5100 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی جائے گی جسے 23 واٹ وائر اور 7.5 واٹ وائرلیس کی چارجنگ کی سہولت میسر ہوگی۔

 

شیئر: