Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرروم کے علاقوں کی غذا صحت کیلئے بہترین ہے

لندن..... مختلف علاقوں کے کھانے مختلف ہوتے ہیں۔ ایشیائی ممالک کے ساتھ بہت سے افریقی ممالک بھی تیزمرچوں کااستعمال کثرت سے کرتے ہیں۔ یہی صورتحال جنوب ایشیائی ممالک کی بھی ہے مگر دنیا میں سب سے اچھی اور صحت بخش خوراک بحیرہ روم کے علاقے میں کھائی جاتی ہے۔ ماہرین غذائیت کا کہناہے کہ بحیرہ روم کے ممالک کے علاوہ ہسپانوی علاقے کی خوراک بھی صحت بخش ہے اور ان سب کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان میں کاربو ہائیڈریٹ کی مقدار کم سے کم ہوتی ہے۔ ایسی خوراک نہ صرف امراض قلب کے مریضوں کیلئے اچھی ہے بلکہ اس سے مٹاپا بھی کم ہوتا ہے اور وزن بھی۔ اگر بحیرہ روم کے ممالک والی خوراک کا باقاعدہ استعمال کیا جائے تو ذیابیطس کے مریض بطور خاص مستفیض ہوسکتے ہیں اور دوسرے افراد امراض قلب سے دور رہ سکتے ہیں۔اسی تحقیقی رپورٹ کے مطابق کاربوہائیڈریٹ کا کم استعمال گڈ کولیسٹرول کو جنم دیتا ہے۔

شیئر: