Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کو قطر پرحملے کی بابت انتباہ نہیں دیا، ٹرمپ

ریاض...امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کو قطر کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے حوالے سے انتباہ نہیں دیا ۔ ٹرمپ سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا انہوں نے قطر کے خلا ف فوجی کارروائی کے حوالے سے سعودیوں کو انتباہ دیا ہے؟ انہوں نے اس کا جواب نفی میں دیا۔ وہ اقوام متحدہ کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ تیزی سے حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ طالبان، القاعدہ اور حزب اللہ جیسی دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرنے والے ممالک کا احتساب کیا جائیگا۔
 

شیئر: