الور۔۔۔۔راجستھان میں ضلع الور کے کٹھومرتھانہ علاقے میں ایک 24سالہ نوجوان کی پٹائی کی وجہ سے موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مارپیٹ سے زخمی نوجوان کو کٹھومر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے الور کیلئے ریفرکردیا لیکن راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ رشتے داروں نے بتایا کہ مہلوک دنیش مال کھیڑا علاقے کے ننھاری گاؤں کا رہنے والا ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ تھا۔ گھروالوں نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے شک ظاہر کیا کہ نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔