قصیم :تجارتی مراکز اور مالز کی دکانوں کی سعودائزیشن شروع
قصیم..... قصیم ریجن کے تمام بند تجارتی مراکزکی تمام دکانوں کی سعودائزیشن آج جمعرات یکم محرم 1439ھ سے شروع کر دی گئی۔ قصیم گورنریٹ نے محنت و سماجی فروغ ، داخلہ ،تجارت و سرمایہ کاری اور بلدیاتی و دیہی امور کی وزارتوں کے تعاون سے منصوبہ تیا ر کر کے نافذ کرا دیا۔ قصیم ریجن کے تجارتی مراکز ، مالز میں 4ہزار سعودی خواتین او رنوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل گئے ۔ متعلقہ اداروں نے انتباہ دیا ہے کہ وہ سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔ مختلف اوقات میں مالز اور تجارتی مراکز پر چھاپے مارے جائیںگے۔