گوگل پکسل 2 کی نئی لیکس سامنے آ گئیں
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
گوگل کے اسمارٹ فون پکسل 2 کی نئی لیکس سامنے آ گئی ہیں۔ لیکس کے مطابق فون کو دو مختلف سائز میں پیش کیا جائے گا۔ ایک پکسل 2 اور ایک پکسل 2 ایکس ایل۔ اسکے ساتھ ساتھ فون کو کئی رنگوں میں لانچ کیا جائے گا۔ پکسل 2 کو ہلکے نیلے ، سفید اور کالے رنگ میں جبکہ پکسل 2 ایکس ایل کو کالے اور پانڈا کلر ورژن یعنی آدھا کالے اور سفید رنگ میں پیش کیا جائے گا۔پکسل 2 کی قیمت 64 جی بی کے ساتھ 649 ڈالر اور 128 جی بی کے ساتھ 749 ڈالر ہو گی۔پکسل 2 ایکس ایل کی قیمت 64 جی بی کے ساتھ 849 ڈالر اور 128 جی بی کے ساتھ 949 ڈالر ہو گی۔یہ اسمارٹ فونز 4 اکتوبر کو لانچ کیے جائیں گے۔