Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات 17 اکتوبر سے پہلے کرائے جائیں،طلباء کا مطالبہ

علی گڑھ۔۔۔۔۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نےطلباء یونین کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کئے جانے سے ناراض طلباءنے وی سی لاج کے سامنے ڈیرا ڈال دیا۔انکا مطالبہ ہے کہ 17اکتوبر سے پہلے الیکشن کرانےکی تاریخ کاجلد اعلان کیاجائے۔ یونین کے رہنمانے سر سید ڈے فیسٹیول  سے پہلے انتخابات کرانے پر زور دیاہے۔ طلباء کی ناراضگی سے سر سید ڈے کے جشن کا ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔ دھرنے پربیٹھے طالب و علمو ں کا کہنا ہے کہ اگر ہمارامطالبہ تسلیم نہ کیا گیا  تواحتجاجطول پکڑسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خاں کی 200 ویں سالگرہ یونیورسٹی میں منائی جا رہی ہے۔ دنیا بھر سےاسکالرز کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے لیکن اے ایم یو انتظامیہ طلباء یونین کو اس تاریخی موقع سے دور رکھنا چاہتا ہے۔طالب علموں کا کہنا ہے کہ اگر جے این یو، ڈی یو اور حیدرآباد یونیورسٹی میں انتخابات کرائے جاسکتے ہیں، تو اے ایم یو میں کیوں نہیں ؟۔ لنگدوہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق نئے سیشن شروع ہونے کے بعدطلباء یونین کا انتخاب 6 سے 8 ہفتوں کے اندر ہونا چاہئے۔احتیاط کے طور پرکیمپس میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکارتعینات کردیئے گئے۔

شیئر: