بہار کے میڈیکل کالج اسپتالوں میں آئی بینک کھولنے کا فیصلہ
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
پٹنہ۔۔۔۔بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا کہ 31مارچ 2018تک ریاست کے تمام میڈیکل کالج اسپتالوں میں آئی بینک کھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امسال 31دسمبر تک پٹنہ کے چنندہ اسپتالوں میں آئی بینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ وزیر صحت کی صدارت میں اعضاء عطیہ کرنے سے متعلق امور پر مشورہ کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائیگی۔ برین ڈیڈ اعلان کئے گئے مریضوں کے اعضاء رشتے داروں کی مرضی سےنکال کر ضرورت مندوں میں لگانے کا اہتمام کیا جائیگا۔ تمام میڈیکل کالج اسپتالوں میں ایک ایسا عہدیدار مقرر کیا جائیگا جو لوگوں کو اعضا ء عطیہ کرنےکی جانب راغب کریگا۔ حکومت جلد ہی’’ اعضاء اور آنکھوں کا عطیہ ہفتہ ‘‘منعقد کرکے بیداری مہم چلائیگی ۔