Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ کے ناخن آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

جاپان میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق ناخن کی ساخت اور بناوٹ انسان کی شخصیت کو ظاہر کرتی ہے۔ مختلف بناوٹ کے ناخنوں والے افراد کی شخصیت ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔تحقیق کے مطابق لمبے ناخن والے افراد تخلیقی اذہان اور تصوراتی خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ قابل اعتبارہوتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز سے پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ افراد اپنے ارد گرد کے ماحول سے جلد متاثر ہوتے ہیں اور آسانی سے دھوکہ کھا جاتے ہیں لہٰذا انہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
 
 تکون ناخن والے افراد بہت با ذوق ہوتے ہیں۔ انہیں موسیقی ، مصوری ، ادب اور شاعری سے گہرا لگاو¿ ہوتا ہے۔ یہ لوگ شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور انکے لئے ہار برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔ یہ کسی بھی کام سے جلد ہی اکتا جاتے ہیں اور اسے لمبے عرصے تک جاری نہیں رکھ پاتے۔ انہیں اپنے خلاف کوئی معمولی سی بات بھی انتہائی ناگوار گزرتی ہے۔
 
 چوڑے ناخن والے افراد فصیح و بلیغ گفتگو کرتے ہیں اور اپنی سوچ کو باآسانی دوسرے تک منتقل کر دیتے ہیں۔ یہ عمومی طور پر یہ تاثر دیتے ہیں کہ یہ سیدھے اور کھرے انسان ہیں۔ان افراد میں صبر اور برداشت کی کمی پائی جاتی ہے۔ یہ دماغ سے زیادہ دل کی بات سنتے ہیں
 
چوکور ناخن والے افراد باہمت ، ہوشیار اور سنجیدہ مزاج کے حامل ہوتے ہیں لیکن انکا سخت اور بے لچک رویہ انکی خوبصورت شخصیت کو متاثر کرتا ہے۔ انکی ضد اور انا دوسروں کے ساتھ انکے تعلقات کو مشکل بنا دیتی ہے۔
 
بادامی ناخن والے افراد حساس، رحمدل اور مخلص ہوتے ہیں ۔شائستگی اور نرم مزاجی انکی شخصیت کا خاصہ ہوتی ہے لیکن ان افراد میں برداشت کی کمی پائی جاتی ہے اور یہ جلد غصے میں آ جاتے ہیں۔ یہ افراد خوابوں کی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
 

شیئر: