Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالتو اشیاءکو کار آمد بنائیے

پرانی اشیاءسے خوبصورت اور کارآمد چیزیں بنانا بھی ایک فن ہے۔ ہر گھر میں ایسی بہت سی فالتو اشیاءموجود ہوتی ہیں جنہیں ذرا سی محنت سے کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔
 
 پلاسٹک بوتل اور بٹنوں سے بنا باؤل نہ صرف میز کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اسے بہت سے کاموں میں استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسے بنانے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔
 
پلاسٹک کی کسی پرانی بوتل یا ڈبے کو5 سے 7 انچ تک اپنے من پسند ڈیزائن میں کاٹ لیں۔ پھر سپر گلو کی مدد سے اس کی بیرونی طرف رنگ برنگے بٹن چپکائیں۔ مختلف سائز کے بٹن اس حوالے سے زیادہ مناسب رہیں گے۔ آپ چاہیں تو بٹنوں کے ساتھ ساتھ نگ اور موتیوں کا استعمال کر کے باؤل کو مزید خوبصورت ٹچ دے سکتی ہیں۔
 
 فنشنگ کے لئے اسپر گلیٹر اسپرے بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ خوبصورت باؤل آپ چھوٹی چھوٹی اشیاءسنبھال رکھنے کے لئے استعمال کر سکتی ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ کسی دوست کو گفٹ دینے کے لئے بھی یہ بہتریں پیکنگ آئیڈیا ہے۔
 

شیئر: