Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزین مری جلاوطنی ختم کرکے کوئٹہ پہنچنے پر گرفتار

کوئٹہ...بلوچ قوم پرست رہنما اور نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے نوابزادہ گزین مری کو دبئی سے کوئٹہ پہنچنے پر جسٹس نواز مری کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔نوابزادہ گزین مری 15 سال سے زائد خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس لوٹے تھے۔ استقبال کے لئے مری قبیلے کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔پولیس نے انہیں ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لے لیا۔گزین مری کے وکیل ارباب طاہر ایڈووکیٹ کے مطابق تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت لی جاچکی تھی اس کے باوجود پولیس گزین مری کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر لے گئی۔جسٹس نواز مری کے قتل کے الزام میں گزین مری، حربیار مری اور دیگر کو نامزد کیا گیا تھا ۔ 

 

شیئر: