ایران حوثیوں کی فوجی مدد جاری رکھے ہوئے ہے، امریکہ
واشنگٹن۔۔۔۔۔امریکہ کے فوجی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایرانی نظام ِحکومت غیر قانونی طریقے سے اسلحہ اور فوجی ٹیکنا لوجی حوثی باغیوں کو فراہم کررہا ہے۔ ایران کی حمایت ہی کی بدولت حوثی باغی سعودی عرب پر میزائل حملے کر پارہے ہیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران نے حوثیوں کو ترقی یافتہ بیلسٹک میزائل اور جہاز شکن میزائل بھاری مقدار میں فراہم کئے ہیں۔ ایران ہی نے حوثیوں کو سمندر میں بارودی سرنگ پھیلانے والا مواد مہیا کیا ہے جسے حوثی ایک سے زائد بار اتحادی ممالک کے جہازوں پر حملوں کیلئے استعمال کرچکے ہیں۔