Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے پر تشدد کرنیوالے کی تلاش شروع

مکہ مکرمہ۔۔۔۔۔ایک یمنی کارکن نے مکہ مکرمہ میں ڈیوٹی کے دوران اپنے بیٹے پر وحشیانہ تشدد کرکے سعودی معاشرے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ مقامی شہری نے مار دھاڑ کے اس منظر کو کیمرے میں قید کرکے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کردی تھی جس میںدکھایا گیاہے کہ بچہ خون میں لت پت ہے اور باپ نے اسے مار پیٹ کے بعد قید بھی کردیا تھا۔بیٹے نے باپ کے احترام میں مزاحمت تک نہیں کی۔ مقامی شہری کا کہنا ہے کہ واقعہ المسفلہ محلے کی الزمزمی گلی میں پیش آیا۔ وزارت محنت کے ترجمان ابا الخیل نے وڈیو کلپ دیکھ کر کہا کہ ماردھاڑ کرنے والے یمنی کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

شیئر: