Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانیت کا احترام، ہندوستان کی تہذیب ہے

نئی دہلی۔۔۔۔۔جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی نے روہنگیا پناہ گزینوں کے ساتھ مودی سرکار کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہند کا وقار عالمی سطح پر کم نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہند نے ہمیشہ دنیا کی مظلوم قوموں کا ساتھ دیا ہے۔دہلی کے جنتر منترپر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہند کی تاریخ میں کبھی کسی حکومت نے ظالموں کا ساتھ نہیں دیا۔ ہمیشہ ظالموں کیخلاف آواز بلند کی ہے۔ مولانا سید محمود اسعد مدنی نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا معاملہ مسلمانوں کا نہیں بلکہ انسانیت کا ہے۔ میانمار میں روہنگیا کی نسل کشی کی جارہی ہے اور وہ بے چارے جان بچاکر بھاگ رہے ہیں،ایسی حالت میں امن پسند ہندوستانی چپ نہیں رہ سکتے۔حکومت اس معاملے پر ٹھوس قدم اٹھائے ۔

شیئر: