Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العوامیہ میں یوم الوطنی کا سماں

دمام۔۔۔۔۔قطیف کمشنری کے ماتحت العوامیہ قصبے کے نوجوانوں نے یوم وطنی کے موقع پر وطن عزیز سے محبت ، وفاداری اور اخلاص کے اظہار کیلئے سڑکوں اوردیواروں کو حب الوطنی کے آئینہ دا ر نقوش سے سجا دیا۔العوامیہ قصبہ ایک عرصے تک دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چل رہا تھا۔ دہشتگرد مقامی باشندوں کو قومی تقریبات میں حصہ لینے اور اس قسم کے مواقع پر خوشی کے اظہار سے روکتے رہتے تھے۔ اب جبکہ سیکیورٹی اور عدالت کے اہلکاروں نے العوامیہ کو قانون کے باغی عناصر سے پاک کردیا ہے ،العوامیہ قصبے کی سڑکوں پر یوم وطنی کے حوالے سے اظہار مسرت   کیا جارہا ہے۔

شیئر: