چمکدار دانت، خصوبصورتی کا بنیادی عنصر
چمکدار دانت خوبصورتی کا بنیادی عنصر ہیں ۔ چمکدار سفید دانت آپ کی شخصیت پر اچھا اثر ڈالتے ہیں جبکہ پیلے دانت شخصیت اور حسن دونوں کو متاثر کرتے ہیں۔ عموماً لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ مہنگے ٹوتھ پیسٹ کے استعمال کے باوجود دانتوں میں سفیدی اور چمک دکھائی نہیں دیتی۔ دانتوں کو خوبصورت بنانا نہایت آسان ہے۔ دو یا3 عدد تازہ سرخ سٹرابیریاں لے کر انہیں مسل لیں اور اچھی طرح دانتوں پر مل دیں۔ دو سے 3 منٹ تک انتظار کے بعد کلی کرلیں۔
اسٹرابیری میں پایا جانے والا میلک ایسڈ دانتوں کو چمکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کیلے کے چھلکے میں پوٹاشیم، مینگیز اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں جو دانتوں کو صحتمند اور چمکدار بنانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ تقریباً ایک منٹ کیلئے چھلکے کو دانتوں پر رگڑیں اور یہ عمل روزانہ دو مرتبہ کریں، مالٹے کے چھلکے بھی دانتوں کی صفائی میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
گاجر اور سیب میں پائے جانے والے فائبر قدرتی طور پر دانتوں کی صفائی کرتے ہیں اور بیکٹیریا کو بھی ختم کرتے ہیں۔نہایت گرم یا نہایت ٹھنڈا مشروب نہ صرف دانتوں کے درد کا عام سبب ہے بلکہ دانتوں کی سفیدی اور چمک کو بھی متاثر کرتا ہے لہٰذا ایسے مشروبات پیتے وقت اسٹرا ضرور استعمال کریں تاکہ مشروب براہ راست دانتوں کو نہ چھوئے۔