میکسیکو میں پھر زلزلے کے جھٹکے
میکسیکو سٹی ... میکسیکو میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ مابعدزلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ دارالحکومت میکسیکو سٹی لرز اٹھا خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ چند دن قبل آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔سیکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ حکام نے 298 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔